Friday January 24, 2025

سندھ حکومت نے شہریوں سے آن لائن ٹیکسی سروس چھیننے کی سہولت چھیننے کی تیاری

سندھ حکومت نے شہریوں سے آن لائن ٹیکسی سروس چھیننے کی سہولت چھیننے کی تیاری

کراچی (نیوزڈیسک) سندھ حکومت نے نجی آن لائن ٹیکسی سروس کے لیے قانون سازی کرنے کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔قانون کی منظوری کے بعد آن لائن ٹیکسی کمرشل تصور کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کے شعبہ کو مکمل طور پر تباہ کر دینے والی پیپلز پارٹی کی حکومت نے اب عوام سے سستی نجی سفری سہولتیں بھی

چھیننے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت ٹر انسپورٹ سندھ نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے سندھ میں آن لائن ٹیکسی سروسزکو قانونی دائرہ کار میں لانے فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی حکومت نے شہریوں سے آن لائن ٹیکسی کی سہولت چھیننے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔اس حوالے سے سندھ حکومت نے آن لائن ٹیکسی کے لیے قانونی مسودہ تیار کر لیا ہے۔جس کے بعد آن لائن ٹیکسی سروس سندھ میں قانون کے بغیر نہیں چل سکے گی ۔ اس لئیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آن لائن ٹیکسی کے لیے قانون سازی کی جائے۔قانون سازی کے بعد آن لائن ٹیکسی کو کمرشل تصور کیا جائے گا۔واضح ہو کہ گزشتہ سال بھی سندھ حکومت کی جانب سے آن لائن ٹیکسی سروس کو بند کرنے کی باتیں کی جا رہی تھیں۔اس وقت کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا موقف تھا کہ آن لائن ٹیکسی سروسز نے سندھ حکومت سے اجازت نہیں لی۔ ٹیکسی سروسز نے صرف روٹ پرمٹ حاصل کیے لیکن باقاعدہ اجازت طلب نہیں کی۔ اس حوالے سے سائن کیے گئے ایم او یو کو 3سال ہوگئے ہیں۔ آن لائن ٹیکسی سروسز والے حکومت سندھ کی کوئی بات نہیں مان رہے۔

FOLLOW US