Friday January 24, 2025

پی ایس ایل 4 کس ٹیم کے نام ہو گا ؟ بڑی پیشگو ئی کر دی گئی

پی ایس ایل 4 کس ٹیم کے نام ہو گا ؟ بڑی پیشگو ئی کر دی گئی

پاکستان کے سابق مایہ ناز اوپنر اور کپتان رمیز راجہ نے رواں پی ایس ایل کے فاتح کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں کراچی کے پاس کولن منرو اور بابر اعظم کی صورت میں سب سے خطرناک اوپننگ بلے بازوں کی جوڑی موجود ہے۔اس کے علاوہ کرکٹ کے راجہ کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ

کراچی کے پاس نہ صرف بہترین بلے بازوں کی اوپننگ جوڑی ہے بلکہ محمد عامر اور عماد وسیم کی صورت میں ان کے پاس ٹورنامنٹ کا بہترین اوپننگ بولنگ اٹیک بھی ہے۔رمیز راجہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کے پاس اس مرتبہ پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیتنے کا بہترین موقع ہے۔ واضح رہے اب تک کھیلے گئے گزشتہ 3 میں سے 2 ٹائٹل اسلام آباد نے جبکہ ایک ٹائٹل پشاور زلمی نے اپنے نام کیا۔

FOLLOW US