لاش برآمد۔۔۔۔ بالی وڈ اداکار ’’ گووندا‘‘ کے حوالے سے ایسی خبر آگئی کہ پورا بھارت دھاڑیں مار مار کر رونے لگا
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کل کے روز بالی وڈ اداکار کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انکی نئی آنے والی فلم کو ریلیز ہونے سے جان بوجھ کر روکا جا رہا ہے تاہم آج بالی وڈ اداکار کے حوالے سے ایسی خبر آگئی ہے کہ پورا بھارت افسردہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بولی وڈ کے مقبول اداکاہ گووندا جو پہلے ہی بہت پریشان ہیں ، کہ گووندا کا 34 سالہ بھتیجا اپنی فلیٹ پر مردہ پایا گیا کہ گووندا کا 34 سالہ بھتیجا اور فلم ہدایت کار جنویندرا آہوجا دل کے دورے سے چل بسے ،رپورٹ کے مطابق جنویندرا آہوجا کے پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا ،
جنویندرا آہوجا کی لاش ان کی ممبئی کے پوش علاقے میں موجود رہائش گاہ سے ملی تھی ، جس کے بعد انہیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ، جنویندرا آہوجا اداکار گووندا کے بھائی فلم ساز کرتی کمار کے بیٹے تھے ، جنویندرا آہوجا نے 2007 میں ایک کامیڈین فلم ’جہاں جائیے گا، ہمیں پائیے گا‘ کی ہدایات بھی دی تھیں، اس فلم میں گووندا، قادر خان اورساکشی شیوانند سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا تھا ، کہ وہ ان کے بھائی کے سگے بیٹے نہیں تھے، بلکہ انہوں نے انہیں گود لیا تھا جنویندرا آہوجا کی موت کی خبر کے بعد گووندا اور ان کے اہل خانہ میں غم کی لہر چھا گئی ، جنویندرا آہوجا پر کچھ سال قبل ایک خاتون کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور متاثرہ خاتون کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام بھی لگایا گیا تھا۔