Wednesday September 17, 2025

ڈالر مہنگا ہونے کے بعد واپس کتنے روپے پر آگیا ؟ پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

ڈالر مہنگا ہونے کے بعد واپس کتنے روپے پر آگیا ؟ پاکستانیوں کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

کراچی: (نیوزڈیسک) اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 10 پیسے گر گیا. سٹاک مارکیٹ آج گراوٹ کا شکار رہی جہاں ٹریڈنگ کے دوران 163 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ آج کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 10 پیسے کم ہوگئی جس کے بعد 139 روپے 10 پیسے میں لین دین ہوتا رہا تاہم انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا اور 138

روپے 93 پیسے پر ٹریڈنگ ہوئی۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 163 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 380 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کی آمد سے روپیہ مزیدتگڑا ہو گا اور سٹاک مارکیٹ کی صورتحال بھی بہتر ہو جائے گی۔