Friday September 19, 2025

کیا انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان ہم جنس پرست ہیں؟ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ایسا واقعہ پیش آگیا کہ امپائروں کو مداخلت کرنی پڑ گئی

کیا انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان ہم جنس پرست ہیں؟ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ایسا واقعہ پیش آگیا کہ امپائروں کو مداخلت کرنی پڑ گئی

سینٹ لوشیا(آئی این پی) سینٹ لوشیا میں جاری تیسرے ٹیسٹ کے دوران میزبان فاسٹ بولر شینن گیبرائل کو نازیبا الفاظ کہنے پر آن فیلڈ امپائرز روڈ ٹکر اور کماردھرماسینا کی جانب سے خبردار کیا گیا۔شینن گیبرائل نے انگلش کپتان جوئے روٹ کو ہم جنس پرستی کے حوالے سے کوئی بات کہی، اسٹمپ مائیکرو فون کی

وجہ سے روٹ کو آخر میں صرف یہ کہتے سنا گیا کہ ہم جنس پرست ہونا بری چیز نہیں ہے۔بعد ازاں انگلش کپتان نے کہاکہ جو کچھ شینن نے کہا انھیں اس پر خود بھی شرمندہ ہونا چاہیے مگر میں سمجھتا ہوں کہ فیلڈ کی باتوں کو وہیں پر چھوڑ دینا مناسب ہے۔