Monday January 20, 2025

لال حویلی میں اکیلے رہنے والے شیخ رشید کو سوئی گیس کا بل کتنے ہزار آگیا،وفاقی وزیر ریلوے بلبلا اٹھے

لال حویلی میں اکیلے رہنے والے شیخ رشید کو سوئی گیس کا بل کتنے ہزار آگیا،وفاقی وزیر ریلوے بلبلا اٹھے

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو سوئی گیس کا بل 40 ہزار آگیا۔انکا کہنا تھا کہ گیس کے بلوں کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہے ،اسی لئیے وزیر اعظم نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے گیس کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا ہے۔گیس کی قیمتوں میں کئی فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اس پر اپوزیشن نے حکومت کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا ہے لیکن حکومت نے ہمیشہ سے ہی یہ موقف اپنایا ہے کہ انہوں نے گیس کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا ہے اس سے صرف امیر طبقہ متاثر ہو سکتا ہے،اس سے غریب کی جیب پر بوجھ نہیں پڑے گا۔

تاہم گیس کی قیمتوں کے اضافے کی وضاحت پیش کرنے والے حکومتی وزیر ،وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ہی مہنگی گیس پر بول اٹھے۔
گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی حکومت کے اپنے وزیر اور مشیر بھی چلا اٹھے۔ حکومت کے حق میں بولنے والے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید بھی بلبلا اٹھے۔انکا کہنا تھا کہ میں اکیلا بندہ ہوں اور مجھے 40 ہزار روپے گیس کا بل آگیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عوام گیس کے بلوں کی وجہ سے بہت پریشان ہیں اسی لئیے وزیر اعظم عمران خان نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔واضح ہو کہ اس سے پہلے گزشتہ سال 13ہزار گیس کا بل بھرنے والے ڈاکٹر فرخ سلیم کو 50 ہزار کے قریب گیس کا بل آیا تھا۔دوسری جانب اس سے پہلے وفاقی وزیر پٹرولیم بھی اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کر چکے ہیں۔ایک پریس کانفرنس میں وزیرپیٹرولیم نے بتایا کہ میرا وزراء کالونی میں گھر کا گیس بل 69 ہزار روپے آیا ہے۔ اتنا زیادہ بل تو میں برداشت نہیں کرسکتا۔ میں نے 2 گیزر میں سے ایک کو منقطع کبھی کردیا ہے تاکہ گیس کا خرچہ کم ہو اور بل بھی کم آئے۔

FOLLOW US