ملک بھر میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی گئی
اسلام آباد: عدالت نے ویلنٹائن منانے پر ملک میں مکمل پابندی برقراررکھی ہے ۔ منگل کو عدالتی فیصلے میں کہاگیاکہ ملک بھرمیں ویلنٹائن منانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔عدالتی فیصلہ کے مطابق ویلنٹائن پابندی کی چیف کمشنر اسلام آباد عدالتی فیصلے پر مکمل عملدرآمدکروائیں۔
عدالتی فیصلہ کے مطابق کسی شہرمیں کہیں بھی ویلنٹائن ڈے منانے کے انتظّامات نہیں کیے جاسکتے۔
گزشتہ سال کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی دوبارہ جاری کردی گئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق پیمرا ٹی وی چینل کوپابندی پر عملددرآمد یقینی بنائے۔شہری عبدالوحید خان کی درخواست پرعدالت نے پابندی عائد کی تھی۔عبد الوحید خان کے مطابق اسلامی ملک میں ویلنٹائن پر پابندی عدالتی فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے۔