عالیہ بھٹ تو بڑی چھپی رستم نکلی ، شا دی سے پہلے ہی ما ں بننے کی بے تا بی بیٹی کا نام بھی فائنل کر لیا ، مداح بھی حیران رہ گئے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈاداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی سے پہلے ہی اپنی بیٹی کا نام بھی فائنل کرلیا ، ایک تقریب کے دوران اداکارہ کو جب عالیہ کی بجائے عالمہ کے نام سے پکارا گیا تو انہوں نے برا منانے کی بجائے نام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ نام بہت اچھا ہے میری پہلی بیٹی ہوئی تو میں اس کا نام عالمہ رکھوں گی اگرچہ اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کب اور
کس سے شادی کرنے جا رہی ہیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کا نام ’عالمہ‘ رکھیں گی۔عالیہ بھٹ نے نہ صرف رنبیر کپور بلکہ ان کے والدین کی بھی خوب تعریفیں کیں اور انہیں ایک بہترین خاندان قرار دیا۔عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے انہیں سب سے بہترین اور نیچرل اداکار بھی قرار دیا۔