Monday January 20, 2025

بھارت نے پاکستان کے نئے ایم ڈی کرکٹ بورڈ کا مذاق اڑانا شروع کر دیا

بھارت نے پاکستان کے نئے ایم ڈی کرکٹ بورڈ کا مذاق اڑانا شروع کر دیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سے کرکٹ تعلقات کی بحالی کو بہترسیاسی تعلقات اور دشمن کے خاتمے سے مشروط کر دیا۔حال ہی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس مقام تک پہنچنا ہو گا جہاں بھارت خود پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی درخواست کرے۔

اس پر بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے ایک بھارتی اخبار سے گفتگو میں کہاکہ اگر دشمنی ختم اورسیاسی تعلقات میں بہتری آئے تو ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،ایک بار اگر حالات معمول پر آجائیں تو کسی کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی 2گزشتہ سربراہان سے مختلف مگر وہ بھی حالات کے ہاتھوں مجبور ہیں، ہمارے کرکٹ تعلقات کا انحصار سیاسی کشیدگی اور دشمنی کے خاتمے پر ہے۔ادھر ایک اور بھارتی آفیشل نے وسیم خان کے بیان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انھیں باہمی کرکٹ پر بات کرنے سے قبل پی سی بی کی پوزیشن کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے،اس بات کو بھی سمجھنا ہوگا کہ انھیں پہلے خود کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

FOLLOW US