سالوں بعد اچانک مائیکل جیکسن کی قبر کشائی ۔۔۔۔ وجہ اتنی شرمناک کہ ہر کسی کے پیرو ں تلے زمین نکل گئی
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کی قبر کشائی کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے۔ مائیکل جیکسن کی قبر کشائی کا امکان ان پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد ظاہر کیا جارہاہے۔ امریکی ویب سائٹ راڈار آن لائن نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ گناہوں کے ثبوت کنگ آف پاپ کے ساتھ دفن ہیں‘۔ ایسے 11 لوگ
سامنے آئے ہیں جنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مائیکل جیکسن کے مقبرے سے ان کی باقیات نکال کر ان کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے۔ ویب سائٹ نے قبر کشائی کے بارے میں کہا ہے کہ مائیکل جیکسن پر ماضی میں بھی بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات لگتے رہے ہیں، اور حال ہی میں بہت سے مزید لوگ بھی ان الزامات کے ساتھ سامنے آئے ہیں جس کے باعث اس بات کا قوی امکان ہے کہ ثبوتوں کی خاطر مائیکل جیکسن کی قبر کشائی کی جائے گی۔ دوسری جانب جیکسن اسٹیٹ کی جانب سے راڈار آن لائن کے دعویٰ کی نفی کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ کو مصدقہ ذرائع پر اعتماد کرنا چاہیے۔ مائیکل جیکسن کا انتقال 2009 میں ہوا تھا اس لیے ان کا جسد خاکی خاک میں مل گیا ہوگا لیکن فرانزک ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیڈ باڈی کے ناخن اور جلد بہت سے شواہد فراہم کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی ٹی وی چینل پر ایک ڈاکیومنٹری پیش کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن پیڈوفائل تھے اور بہت سے بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے تھے۔ انہوں نے ایک کم عمر لڑکے کے ساتھ شادی بھی کر رکھی تھی۔ یہ
ڈاکیومنٹری سامنے آنے کے بعد مائیکل جیکسن پر یہ الزام بھی لگا ہے کہ وہ اپنے بھتیجوں کے ساتھ بھی زیادتی کرتا رہا ہے جبکہ اپنے چھوٹے صاحبزادے پر بھی بری نظر رکھتا تھا۔