Wednesday January 22, 2025

سعودی عرب میں عمران خان کا لائیو انٹرویو کرکے پوری دنیا کی توجہ مر کز بننے والی یہ خاتون دراصل کون نکلی ؟ مہینوں بعد دنگ کر دینے والا انکشاف

سعودی عرب میں عمران خان کا لائیو انٹرویو کرکے پوری دنیا کی توجہ مر کز بننے والی یہ خاتون دراصل کون نکلی ؟ مہینوں بعد دنگ کر دینے والا انکشاف

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اپنے دوسرے دورہ سعودی عرب پر پہنچے تو کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھ دیئے ۔ سعودری عرب کی جانب سے منعقدہ کانفرنس ” آیف آئی آئی ” فیوچر انوسٹمنٹ انیشیٹو میں عمران خان نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پوری دنیا پر پاکستان کے مثبت چہرے کو اجاگر کرنے کی کوشش کی اور وہ اس مقصد میں کافی حدتک کامیاببھی

ہوئے۔ مگر اس تحریر کا محور یہ کانفرنس یا اس میں ہونے والی سرگرمیاں نہیں بلکہ وہ خاتون صحافی ہیں جنہوں نے عمران خان کا لائیو انٹر ویو کیا اور وہ پوری دنیا میں دیکھا گیا۔ آخر یہ انتہائی قابل اور پر اعتماد خاتون صحافی کون ہیں؟ ایف آئی آئی تقریب میں عمران خان کے خطاب سے قبل خاتون صحافی نے اپنی گفتگو کا آغاز کچھ یوں کیا، ” صبح بخیر، میرے یے فخر کی بات ہے کہ میں اس تقریب کا حصہ بنی ہوں، مجھے حال میں موجود بہت سی جانی مانی شخصیات کے چہرے دکھائی دے رہے ہیں لیکن میرے پاس صرف 40 منٹ ہیں کہ میں پاکستانی معیشت کے بارے میں بات کر سکوں، میرے ساتھ اس وقت عمران خان موجود ہیں ،میں ان سے جاننا چاہوں گی کہ انہوں نے 2018 میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اُٹھایا اور اب وہ کس طرح اپنے مشن ” نیا پاکستان ” کو پورا کرنے جا رہے ہیں۔ ” سوال ختم ہوتے ہی عمران خان نے تقریر کا آغاز کیا۔ عمران خان سے گفتگو کرنے والی اس خاتون صحافی کا نام ’’ نادین ہانی ‘‘ ہے جو کہ مشہور عرب ٹی وی ” العربیہ ” کے ساتھ بطور سینئر بزنس نیوز اینکر منسلک ہیں۔نادین نے بینکنگ کنسلٹنٹ کے طور پر لبنا ن دو بین

الاقوامیبینکوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کا آاگاز کیا۔ انہوں نے اپنا صحافتی کیرئیر ایم ٹی وی ( مُر ٹی وی ) میں ایک مختصر تبصرہ پیش کرنے سے کیا۔نادین نے 2005ء میں سی این بی سی چینل کو جوائن کیا ، جہاں وہ کاروباری خبروں کی اینکر کے طور پر کام کرت رہیں ، اس کے ساتھ ساتھ ایک فنانس شو کی میزبانی بھی کرتی رہیں۔ نادین ہانی ان دنوں العربیہ ٹی وی چینل پر خبریں پیش کرتی ہیں اور النہار اخبار میں ہفتہ وار آرٹیکل بھی لکھتی ہیں۔ نیوز روم سے فیلڈ تک انکا وسیع تجربہ ہے اور کئی اہم مواقع پر لائیو کوریج کا چکی ہیں۔وہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے علاوہ ورلڈ اکنامک فورم کے زیر منعقدہ کئی اہم کانفرنسوں کی رپورٹنگ اور لائیو کوریج کر چکی ہیں۔ العربیہ میں کام کرنے کے دوران وہ دنیا کی چند با اثر ترین شخصیات کے انٹر ویوز بھی کر چکی ہیں۔ جن میں امریکی سیکرٹری ہیلر ی پالسن ، ورلڈ بینک کے صدر رابرٹ زالک ، پرنس ولید بن طلال ، سعودی کیپٹل مارکی کے چیئرمین عبد الرحمان التواجری کے علاوہ اب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا لائیو انٹرویو کر چکی ہیں۔

FOLLOW US