یو ایس ائیرکوالٹی انڈیکس نے لاہور، کراچی اور پشاور کے بعد راولپنڈی کی فضا کو بھی انسانی صحت کیلئے مضر قراردیدیا
اسلام آباد (نیوزڈسک) یو ایس ائیرکوالٹی انڈیکس نے لاہور، کراچی اور پشاور کے بعد راولپنڈی کی فضا کو بھی انسانی صحت کیلئے مضر قراردے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ سے مختلف ممالک کی ائیرمانیٹرنگ کرنے والا ادارہ یوایس ائیر کوالٹی انڈیکس روزانہ نئی ریڈنگ جاری کرتا ہے۔گوجرانوالہ میں پی ایم 2.5 کی سطح 269 مائیکروگرام
کیبوک میٹر تک پہنچ گئی۔ راولپنڈی میں پی ایم 2.5 کی سطح 61 مائیکروگرام فی کیوبک تک پہنچ گئی ۔پی ایم 2.5 کی سطح بلند ہونے سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ائیر کوالٹی کو روزانہ مانیٹر نہیں کیا جاتا۔اسلام آباد میں ای پی ای( انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی) نے فضائی آلودگی مانیٹرنگ کے لئے سینٹر قائم کیا ہے۔ملک کے بیشتر حصے روزانہ کی جانے والی ائیر کوالٹی مانیٹرنگ سروس سے محروم ہیں۔