پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے شیڈول کااعلان کر دیا گیا ہے۔ دونوں 22سے 31مارچ تک پانچ ون ڈے میچ کھیلیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 22 اور دوسرا 24 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا،
سیریز کا تیسرامیچ 27 مارچ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جب کہ چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچ 29 اور31 مارچ کودبئی میں شیڈول ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی ،اس کے علاوہ آسٹریلیا کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی پیش کش کریں گے۔