شرجیل خان نے اگرکرکٹ کھیلنی ہے تواسے کتناعرصہ انتظارکرناہوگا۔۔۔چیئرمین پی سی بی نے اعلان کردیا
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجات نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،شرجیل خان کو ابھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ،ان کا کہناتھا کہ شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی ہے تو ستمبر تک انتظار کریں،ستمبر کے بعد شرجیل
خان کو ری ہیب پروگرام پرعمل کرنا ہوگا،ری ہیب پروگرام پورا کرنے شرجیل خان کرکٹ کیلئے دستیاب ہوں گے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو پروفیشنل ادارہ بنانے کیلئے پرعزم ہوں ،کرکٹ بورڈ کا کام پالیسی اور حکمت عملی بنانا ہے ،چیئرمین کا کام ہوتا ہے بورڈ کو لیڈ کرنا ۔انہوں نے کہا کہ کہ سی ای اوکرکٹ بورڈکے عہدے کیلئے 350 افرادنے درخواست دی،ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کے انتخاب میں شفاف طریقہ اختیار کیا گیا ،وسیم خان آسٹریلیا نیوزی لینڈمیں بھی کھیلے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وسیم خان نے بطور سی ای او کاؤنٹی کو بھی ہیڈکیا ہے ،وسیم خان کے پاس کمرشل ،بزنس تجربہ بھی ہے ،چیئرمین پی سی بی کا کہناہے وسیم خان پاکستان کیلئے بھی کھیلے ہوئے ہیں ، وسیم خان کاو¿نٹی کی سربراہی کرنے والے پہلے جنوبی ایشیائی ہیں،وسیم خان سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہو گا۔