نواز شریف ،مریم نوازاور کیپٹن (ر)صفدر کے نام ای سی ایل سے خارج یا نہیں وزرات داخلہ نے اپنا آخری فیصلہ سناڈالا
اسلام آباد(آئی این پی)وزارت داخلہ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کردی ، نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کےلئے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کا نام ای سی ایل سے
نکالنے کےلئے نوازشریف کی درخواست مسترد کردی۔ ای سی ایل سے نام نکالنے کےلئے وزارت داخلہ نے نیب سے اس کو مو ¿قف طلب کیا تھا جس پر نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت جاری ہے ۔ ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جا سکتا جس پر وزارت داخلہ نے نوازشریف کی درخواست مسترد کردی ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے طبی بنیادوں پر بیرون ملک علاج کےلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی ہوئی ہے جس کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے ۔