Wednesday January 22, 2025

ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کی گاڑی کو خوفناک حادثہ ۔۔۔۔ پورے صوبے میں صف ماتم بچھ گئی

ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ کی گاڑی کو خوفناک حادثہ ۔۔۔۔ پورے صوبے میں صف ماتم بچھ گئی

حیدرآباد (ویب ڈیسک) ہوسٹری تھانے کی حدود میں گنجوٹکر پہاڑی سے ٹنڈومحمد خان روڈ جاتے ہوئے سندھ نیشنل پارٹی کے سربراہ اشرف نوناری کی کار 15فٹ گہری کھائی میں جاگر، اشرف نوناری موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فوری اطلاع پر پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کردی تھی۔ ایس ایچ او ہوسٹری غلام فاروق راہ پوٹو نے کہا ہے کہ رات گئے پولیس ٹریننگ سینٹر روڈ سے ٹنڈومحمد خان روڈ جاتے ہوئے موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی 15فٹ گہری کھائی میں جاگری تھی ۔ بظاہر اشرف نوناری کی ہلاکت حادثہ معلوم ہوتاہے، ورثا کی جانب سے ابھی تکقتل کاشبہ ظاہرنہیں کیا گیا ہے۔

FOLLOW US