زبردست خوشخبری ۔۔ کون کون سے پاکستانی اب مفت فون کالز کر سکیں گے ؟ موبائل کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وکلاء کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر کے وکلاء کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے ۔وکلاء کے لیے مفت کالز کا منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب بار کونسلر اور موبائل کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے جو کہ 13 فروری کو کیے جائیں گے۔13فروری
کو ہی وکلاء کی سہولیات اور رجسٹریشن کے لیے کاؤنٹر لگائے جائیں گے۔جب کہ وکلاء نے بھی اس اقدام کو بہترین قرار دے دیا ہے۔اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وکلاء کے لیے موٹروے پر ٹول ٹیکس بھی معاف ہے۔جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے اصل وکلاء کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔