Tuesday July 8, 2025

نہ لاہور ، نہ کراچی نہ پشاور پی ایس ایل کا ایک میچ کہاں کروایا جائے گا ایسا نام جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

نہ لاہور ، نہ کراچی نہ پشاور پی ایس ایل کا ایک میچ کہاں کروایا جائے گا ایسا نام جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہو گا

کوئٹہ (آئی این پی)وزیر اعلی بلوچستان نواب جام کمال خان نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے نام لکھے گئے خط میں پی ایس ایل کے حتمی مرحلے کا ایک میچ کوئٹہ میں منعقد کرانے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیر اعلی بلوچستان کا خط میں کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں بلخصوص کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں جب کہ طویل عرصہ سے کوئٹہ میں کرکٹ کے بین الاقوامی میچز کا انعقاد نہیں ہوا ہے

،بلوچستان کے عوام کی خواہش ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹرز کو اپنے شہر میں کھیلتا دیکھیں۔وزیر اعلی بلوچستان نواب جام کمال خان نے خط میں مزید کہا ہے کہ کرکٹ میچ کے انعقاد کے لئے کوئٹہ اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال سازگار ہے،جب کہ صوبائی حکومت میچ کے انعقاد کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے۔