Wednesday September 17, 2025

ٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

ٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (مانیترنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دیتے ہوئے حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےلیےاقدامات کررہےہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے کم و بیش 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کے قصیدے سناتے ہوئے نہیں تھکتی جبکہ اپوزیشن موجودہ دور حکومت کو بدترین انداز حکومت قرار دیتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہیں۔تاہم حکومت کی جانب سے کئیے جانے والے فیصلے عوام میں بے چینی پھیل رہی ہے، جس کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔تاہم حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوششیں کررہی ہے۔ اس ھوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا عندیہ دے دیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےلیےاقدامات کررہےہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بغیرلائسنس پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنےوالوں کےخلاف کریک ڈاون ہوگا۔ دوسری جانب حکومت نے انکوائری رپورٹ آنے پر گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کرنے کاعندیہ دے دیا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کوگیس صارفین کی مشکلات کااحساس ہے۔صارفین کی مشکلات کافوری ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت پیٹرولیم کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد رپورٹس کاجائزہ لےکرگیس کی قیمتوں کےسلیب میں فائدہ مندنظرثانی کی جائےگی۔