Wednesday September 17, 2025

وزیراعظم کی طرف سے کتنے ہزار روپے نقد دینے کا اعلان ہوگیا ؟ جانئے

وزیراعظم کی طرف سے کتنے ہزار روپے نقد دینے کا اعلان ہوگیا ؟ جانئے

لاہور (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر شیخ رشید نے 20نئی ٹرینیں آخری تین ماہ میں چلانے کا اعلان کیا ہے۔شیخ رشید نے وی وی آئی پی ٹرینیں آئندہ ماہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 2 مال گاڑیاں چلائی ہیں اور مزید اقدامات کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ہر مزدور کو تین ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نئے آئندہ سال تمام لوکل ٹرینیں پاکستان میں ہی بنانے کا اعلان کیا ہے۔اس سے قبل بھی شیخ رشید نے کہا تھا کہ ہمارے پاس وسائل نہیں پھر بھی کام کریں گے۔20دن میں ٹرینیں تیار کی گئی ہیں۔

مزدوروں نے دن رات کام کیا انہیں 5ہزار انعام دیں گے۔ ریلوے کو مثالی بنانے کی کوشش کریں گے۔ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،ہمارا سب سے بڑا ٹاسک خسارے کو ختم کرنا ہے۔ریلوے کو ایک سال کے اندر خسارے سے نکالیں گے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ بھیس بدل کربھی ٹرینوں کوچیک کروں گا۔خیال رہے شیخ رشید احمد نے 12برس بعد دوبارہ وزارت ریلوےکا قلمدان سنبھالا۔ وزیر کے تقرر کے ساتھ ہی ریلوے میں نئے دور کا آغاز ہوا۔ اور ریلوے کی آمدن میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا۔ نئی حکومت کے آنے کے بعد محکمہریلوے کی آمدنی میں 55 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ریلوے کا سرکاری خزانے پر بوجھ کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آمدن میں اضافہ مسافروں اور فریٹ بزنس بڑھنے سے ہوا۔اور یہی وجہ ہے کہ ریلوے نے پچھلے مہنیوں کے مقابلے میں گذشتہ دو مہینوں میں 55 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ریلوے پر سالانہ 86 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں۔جس میں 50ارب ریلوے کی اپنی آمدنی ہے جب کہ 36ارب ریلوے کا خسارہ ہوتا تھا تاہم ریلوےکے اس خسارے میں بھی کمی آئے گی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر اسی طرح فریٹ بزنس رہا اور ٹرینوں کے اضافے سے مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا تو ہمارا ٹارگٹ ہے کہ ریلوے کی آمدنی میں 6 ارب روپے سالانہ اضافہ ہو جس کے بعد ریلوے کا خسارہ کم ہو کر 29ارب تک محدود ہونے کا امکان ہے۔