’’خریداروں کیلئے سب سے بڑی خبر ‘‘ سونے کی قیمتوں بارے بڑی خبر آگئی ، جان لیں
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’خریداروں کیلئے سب سے بڑی خبر ‘‘ سونے کی قیمتوں بارے بڑی خبر آگئی ، جان لیں ۔۔۔۔سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 67 ہزار 400 روپے کا ہوگیا ہے۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد
سونا 67 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت میں 185 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 57 ہزار 785 روپے کا ہوگیا ہے۔