نکالو ان دونوں کو باہر وزیر اعظم عمران خان کا مشاہد اللہ او ر رضا ربانی کے بارے میں انتہائی سخت حکم
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر اطلاعات ر فواد چودھری کا کہناہےکہ وزیر اعظم نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان اور پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے فواد چودھری کا کہنا تھاکہ رضا ربانی اور مشاہد اللہ منسٹر کالونی میں قائم رہائشگاہوںپر قابض ہیں اور وزیر اعظم نے دونوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اجلاس میں روزمرہ کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔