Tuesday July 8, 2025

ڈاکٹر شاہد مسعود نے رہا ہوتے ہی عاصمہ شیرازی کو ٹوئٹر پرکھری کھری سنا ڈالیں خاتون صحافی نے ٹوئٹ پر لکھے الفاظ ایف آئی اے لے جانے کا فیصلہ کر لیا

ڈاکٹر شاہد مسعود نے رہا ہوتے ہی عاصمہ شیرازی کو ٹوئٹر پرکھری کھری سنا ڈالیں خاتون صحافی نے ٹوئٹ پر لکھے الفاظ ایف آئی اے لے جانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت پر رہا ہوتے ہی خاتون صحافی اور تجزیہ کار عاصمہ شیرازی سے ٹوئٹر پر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے جس کےبعد خاتون صحافی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے خلاف ایف آئی اے جانے کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ایک واٹس ایپ گروپ کا سکرین شاٹ سوشل

میڈیا پر وائرل ہے جس میں پاکستان کے مختلف معروف اینکرز کو مریم نواز سے ہدایات لیتے ہوئے دیکھایا گیا ہے تاہم اس کے سامنے آتے ہی یہ بحث شروع ہو گئی تھی کہ یہ سکرین شاٹ اصل ہے یا نہیں کچھ لوگ اس کو اصل قرار دے رہے تھے جبکہ متعدد کا کہنا تھا کہ یہ فیک ہے ۔اس سکرین شاٹ میں جن صحافیوں کو مریم نواز سے ڈکٹیشن لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے ان میں سے اکثر حکومت کے مخالف ہیں جن میں منصور علی خان ،عاصمہ شیرازی اور دیگر شامل ہیں تاہم عاصمہ شیرازی نے اس فیک سکرین شاٹ کے خلاف ایف آئی اے میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر شاہد مسعود سے منسوب ایک ٹوئیٹر اکاونٹ سے ای ٹوئیٹ کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ محترمہ سرکاری حاجن عاصمہ شیرازی صاحبہ ہم آپ کو یاد دلا دیں کہ آپ کا نام عاصمہ شیرازی ہے، “عاصمہ شیر” نہیں۔اس کو کہتےہیں چوری کی داڑھی میں تنکا اور لفافےکی اصلی پکڑ اور ہاں یہ فیک نیوز کا دھندہ پہلےلفافوں نےشروع کیا تھا، اب آگ اپنےگھر تک پہنچی تو تپش سے جمہوریت کےمیک اپ اتر گئے۔