ملک ریاض کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چئیرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد وہ علاج کی غرض سے بیرون ملک منتقل ہوجائیں گے۔انھیں کئی ہفتے آرام کا بھی مشورہ دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض جان لیوا مرض کا شکار بن گئے ہیں۔ ملک ریاض کے وکیل نے سپریم کورٹ
میں جواب جمع کروایا ہے کہ بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ملک ریاض کینسر کے مرض کے علاج کے غرض سے ہی بیرون ملک گئے ہیں۔ جلد ہی ملک ریاض کا سرجری کی جائے گی۔ سرجری کے بعد ملک ریاض کو کئی ہفتے کا آرام درکار ہوگا۔ اس سے قبل گزشتہ روز اسلام آباد کے مضافاتی علاقہ موضع تمیر میں قبضہ مافیا سے سرکاری جنگلات کی اراضی واگزار کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ چئیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کو حکومت نے ایک مرتبہ ملک سے باہر جانے کی اجازت دی ہے ۔اس سوال کہ ملک ریاض نے کس بات کے لیے باہر جانے کی اجازت طلب کی؟ کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کوئی جواب نہ دے سکے اور بات گول کر گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے ۔ قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ جس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ہے وہ ایک مرتبہ بیرون ملک جا سکتا ہے