Wednesday November 27, 2024

علامہ خادم رضوی کتنےروز قبل رہا ہو چکے ہیں؟ ایسی خبر جس نے پاکستانیوں کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی

علامہ خادم رضوی کتنےروز قبل رہا ہو چکے ہیں؟ ایسی خبر جس نے پاکستانیوں کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی

اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک رجسٹریشن کیس میں خادم رضوی کو طلب کر تے ہوئے کہا ہے کہ اطلاع ہے کہ خادم رضوی کو 30 جنوری کو رہا کر دیا گیا ہے۔ بدھ کو الیکشن کمیشن میں تحریک لبیک کی فنڈنگ کے ذرائع اور رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت علامہ خادم رضوی کی جانب سے

الیکشن کمیشن میں کوئی بھی پیش نہیں ہوا۔ممبرا لیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہا کہ جیل حکام کو بھجوائے گئے خط کا جواب آ گیا اور اطلاع ہے کہ خادم رضوی کو 30 جنوری کو رہا کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خادم رضوی کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔

FOLLOW US