Friday January 24, 2025

پاکستان کی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر عارف علوی کا دلچسپ تجزیہ

پاکستان کی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست پر عارف علوی کا دلچسپ تجزیہ

جہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر پاکستانی شائقین کرکٹ شدید دلبرداشتہ ہوئے کیونکہ قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز اور ون ڈے سیریز کےبعد اب ٹی ٹوئنٹی سیریزمیں شکست کھا گئی تھی۔ اس شکست پرجہاں عام پاکستانیوں نے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا وہیں پر صدر مملکت عارف علوی سے بھی رہا نہ گیا اور انھوںنے میچ ہارنے کی

وجوہات پر اپنی رائے دے ڈالی۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے اکائونٹ سے عارف علوی نے پیغام جاری کرتے ہوئے اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتے ہوئے ایک کھلاڑی کا نام لیے بغیر کہاکہ ٹیم کا ایک کھلاڑی بہت زیادہ سست رفتاری کے ساتھ کھیلا۔ انھوںنے یہ بھی کہا کہ بالروں نے آخر میں بہت زیادہ رنز دے دیے۔ ٹویٹر صارفین نے عارف علوی کی ماہرانہ رائے پر بھی دلچسپ تبصرے کرنا شروع کر دیے۔ ایک صارف کا کہناتھا کہ آپ کا ایکسپرٹ اوپینین (ماہرانہ رائے)سننے کے بعد عمران خان آپ کو ضرور چیئرمین پی سی بی بنانے کا سوچیں گے۔

FOLLOW US