Wednesday January 22, 2025

طویل عرصے سے ان فٹ پاکستانی فاسٹ باولر رومان رئیس بارے دھما کے دار خبر آگئی ، قومی ٹیم میں واپسی کی تیاریاں شروع

طویل عرصے سے ان فٹ پاکستانی فاسٹ باولر رومان رئیس بارے دھما کے دار خبر آگئی ، قومی ٹیم میں واپسی کی تیاریاں شروع

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر رومان رئیس نے کہا ہے کہ فٹنس مسائل سے نجات پالی ہے ،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے بیتاب ہوں۔اسلام آباد میں محمد سمیع کو کپتان مقرر کئے جانے کے حوالے سے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے رومان رئیس نے کہا کہ مشکل وقت میں منفی خیالات کو

جھٹک کر میدان میں واپسی کیلئے کوشاں رہا۔انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی سرجری ہوئی ہے بحالی اور فٹنس کیلئے سرگرم رہا ہوں اور میں نے وزن بھی کم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 4 میں فٹنس اور فارم دونوں نظر آئونگا ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی مینجمنٹ کی جانب سے سپورٹ کئے جانے پر ان کا شکر گزار ہوں۔

FOLLOW US