Wednesday November 27, 2024

قیمتوں میں پھراضافہ،نیپرانے عوام پربجلی گرادی

قیمتوں میں پھراضافہ،نیپرانے عوام پربجلی گرادی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرا دی، قیمت میں 56 پیسے اضافہ کر دیا۔صارفین پر 4 ارب 20 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہو گا۔فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 56 پیسے اضافہ کر دیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک ، لائف

لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔نیپرا حکام کے مطابق دسمبر میں کوئلے اور آر ایل این جی سے سستی بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ کم چلائے گئے،اگر یہ پلانٹ چلائے جاتے تو صارفین کو 5 سے 6 پیسے فی یونٹ بجلی سستی ملتی۔

FOLLOW US