Wednesday November 27, 2024

شریف خاندان کو بڑا دھچکا لگ گیا میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق اہم بیان دیدیا

شریف خاندان کو بڑا دھچکا لگ گیا میڈیکل بورڈ کے سربراہ نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق اہم بیان دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وزیر اعظم کے معائنے کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز نے کہاہے نواز شریف کا علاج پاکستان میں ہی ممکن ہے ، ان کو بیرون ملک بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ،ٹیسٹ ”ٹروپ آئی“ نیگٹو آنے کے بعد اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا ۔دنیا نیوز کے مطابق سابق

وزیراعظم نوازشریف کے دل کاٹروپ آئی ٹیسٹ نیگٹوآ گیا،ان کے خون کے نمونے پی آئی سی بھجوائے گئے تھے، ٹیسٹ رپورٹ میں سابق وزیراعظم کو ہارٹ اٹیک نہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے،سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے، بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ سابق وزیراعظم کے بائیں گردے میں دو پتھریاں ہیں، میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا کہ پتھریاں دوائیوں سے یا لیتھوٹرپسی سے نکالی جائیں گی، اس حوالے سے نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سے بھی مشورہ کیا جائیگا ۔ دوسری جانب نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازسروسز ہسپتال پہنچیں اور والد کیلئے گھر سے کھانا بھی ساتھ لائیں،سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے بھی نواز شریف کی عیادت کی اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کے علاج میں لاپرواہی برتی گئی ہے، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق، نوازشریف کے بھانجے محسن لطیف اور ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے ہسپتال میں نواز شریف کی عیادت کی ۔

FOLLOW US