Wednesday November 27, 2024

گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی نے پاکستان میں ہی گاڑیاں بنانے کا اعلان کردیا، بڑی خوشخبری آگئی

گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی نے پاکستان میں ہی گاڑیاں بنانے کا اعلان کردیا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف کار ساز کمپنی ’کیا لکی موٹرز پاکستان‘ (Kia Lucky Motors Pakistan) نے آئندہ مالی سال کے آغاز سے پاکستان میں ہی گاڑیوں کی پیداورا شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔لکی سیمنٹ کی طرف سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں لکی سیمنٹ گزشتہ سال جون میں ’کیا‘ (Kia)کے اشتراک سے سی

بی یو (Complete built-up)آپریشنز کی بنیاد رکھ چکی ہے اور آئندہ مالی سال کے آغاز سے جولائی اور ستمبر 2019ءکے درمیان مقامی سطح پر گاڑیوں کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ ”لکی اور کیا کے اس مشترکہ آپریشن کے لیے کمپنی اور تھرڈپارٹی کے زیرانتظام ملک کے تمام بڑے شہروں میں ڈیلر شپس قائم کی جا چکی ہیں۔ کمپنی 660میگاواٹ کاایک پاور پلانٹ بھی لگا رہی ہے اور امید ہے کہ یہ پاور پلانٹ شیڈول کے مطابق یکم مارچ 2021ءتک مکمل ہو جائے گا۔ کراچی میں واقع اس سائٹ پر لیولنگ ورک رواں سال جنوری میں شروع ہوا تھا اور سول ورک مارچ میں شروع ہو جائے گا۔“ واضح رہے کہ معاہدے کے مطابق کیا لکی موٹرز کراچی میں ساڑھے 11کروڑڈالر کی لاگت سے آٹوموبیل اسمبلی پلانٹ لگائے گی جہاں متعدد اقسام کی کمرشل اور مسافر گاڑیاں بنائی جائیں گی۔

FOLLOW US