تین کھلاڑیوں نے سنچریاں بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر ڈالی بہت بڑی برتری حاصل کر لی گئی
کینبرا (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نےاپنی پہلی اننگز میں تین وکٹوں پر 123رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 534/5پر ڈکلئیر کر دی تھی۔آسٹریلیا کی جانب سے برننز ، ٹراوس ہیڈ اور پیٹرسن نے سنچریاں مکمل کیں ۔دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی اپہلی اننگز 384/4پر دوبارہ شروع کی تو اوپنر برنز180رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔
جس کے بعد پیٹرسن نے کپتان ٹم پین کے ساتھ شاندار پارٹنرشپ قائم کی ۔ پیٹرسن نے اپنے کیرئیر کی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی ۔وہ 114جبکہ ٹم پین 45رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔ آسٹریلیا کو اس وقت بھی سری لنکا پر 411رنز کی برتری حاصل ہے جبکہ مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کی ابھی سات وکٹیں باقی ہیں۔