لودھراں نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف اینکر پرسن آفتاب اقبال نے کہا کہ دیکھا جائے تو لودھراں میں پی ٹی آئی کی عبرتناک شکست سے عمران خان کافائدہ بہت ہوا ہے ۔ جس طرح دھرنا برپا کر کے عمران خان نے ن لیگ پر بہت بڑا احسان کیا تھا اور انہیں خواب خرگوش سے جگایا تھا ، جو کام بھی ملک میں ہوا ہے وہ دھرنے کے بعد ہی
ہوا ہے ۔ نا اہلی کے بعد یہ ہوا کہ نواز شریف نے اپنے اندر جوہری تبدیلیاں رونما کی ہیں ، نواز شریف جو پہلے ناپید تھے اور کسی سے ملاقات نہیں کرتے تھے نا اہلی کے بعد وہ ڈاﺅن ٹو ارتھ ہو گئے ہیں ، ان کی عدم دستیابی کو ان کی نااہلی نے ایک لمحے میں ختم کر دیا ہے اب وہ ایم این ایز اور ایم پی ایز تو کیا کونسلرز کے لیے بھی دستیاب ہیں۔ دوسری جانب عمران خان خود کو سچ مچ کا وزیرا عظم سمجھ رہے ہیں۔ ان کی ہٹ دھرمی میں پہلے سے زیادہ اضافہ ہو گیا ہے ۔ عمران خان کو چاہئیے کہ اپنی پارٹی پر توجہ دیں۔ آفتاب اقبال نے کہا کہ عمران خان کے لیے ابھی کراچی میں ایک گولڈن ٹائم ہے کیونکہ کراچی میں ایم کیو ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، لہٰذا عمران خان کو چاہئیے تھا کہ کراچی میں اپنی پارٹی کو متحرک کرتے ۔ پی ٹی آئی کے برعکس ن لیگ نے لودھراں الیکشن میں گھر گھر جا کر مہم کی ، جبکہ پی ٹی آئی والے خوش فہمی میں ہی مارے گئے کہ جیت جائیں گے ۔ مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی پر بہت بڑا احسان کیا ہے اور یہ ان کے خواب غفلت سے جاگنے کا وقت ہے۔ لودھراں کے الیکشن سے پی ٹی آئی کو یہ فائدہ ہوا ہے کہ انہیں خواب غفلت سے جاگ کر پارٹی امور کو دیکھنا چاہئیے کیونکہ عام
انتخابات سر پر ہیں۔ آفتاب اقبال نے عوامی بندوں کو ٹکٹ نہ دینے پر بھی عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔