Thursday September 18, 2025

انا للہ وانا الیہ راجعون زندگی اور موت کا کوئی بھروسہ نہیں قومی کرکٹر وہاب ریاض کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر

انا للہ وانا الیہ راجعون زندگی اور موت کا کوئی بھروسہ نہیں قومی کرکٹر وہاب ریاض کے بارے میں انتہائی افسوسناک خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر وہاب ریاض کے گھر سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔ کرکٹر کے گھر تعزیت کرنے والوں کی بھیڑ لگ گئی ہے ۔ جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی تعزیتی پیغامات آنے لگ گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر کے چچا شفیق

ریاض دنیائے فانی سے رخصت ہو گئے ہیں۔رحوم شفیق ریاض کا شمار لاہور کی معروف کاروباری شخصیات میں ہوتا تھا ۔ وہاب ریاض کے چچا شیخ شفیق ریاض کی نمازِ جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی ہے ۔ جس میں لاہور کی نامور کاروابی شخصیات سمیت مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر، جنرل سیکرٹری سمیت کئی عہدیدران بھی شیخ شفیق ریاض کی نمازِ جنازہ میں شریک تھے۔شفیق ریاض شدید علیل تھے اور لاہور کے اسپتال میں انکا علاج جاری تھا تاہم طبیعت بگڑنے کی وجہ سے وہ گزشتہ روز دم توڑ گئے