Wednesday October 23, 2024

سعودی عرب اور چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کردیا سعودی ولی عہد اپنے ہمراہ کس کو پاکستان لا رہے ہیں، ڈالر کی قیمت کتنی گرنے والی ہے؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

سعودی عرب اور چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کردیا سعودی ولی عہد اپنے ہمراہ کس کو پاکستان لا رہے ہیں، ڈالر کی قیمت کتنی گرنے والی ہے؟ پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور چین نے پاکستان کے ساتھ دوستی کا حق ادا کردیا ہے، پاکستانی معیشت کی ڈوبتی کشتی کو سہارا بھی دے دیا اور آف دی ریکارڈ بھی اتنا کچھ دے رہے ہیں کہ دنیا کو جب اس کا پتہ چلے گا تو پریشان ہوجائے گی۔ سعودی عرب سے سرمایہ کار بھی پاکستان آرہے ہیں۔سینئر صحافی اور معروف کالم و تجزیہ نگار نے اپنے کالم میں

ایسے ایسے انکشافات کیے ہیں کہ پڑھنے والے دنگ رہ جائیں گے۔ کالم نگار لکھتے ہیں کہ پاکستانی سمندر سے اتنی گیس نکلنے والی ہے جس کا حجم دنیا میں پائی جانے والی کا پچاس فیصد ہوگا۔ ان کے مطابق سعودی ولی عہد کے ساتھ 100 سے زائد سرمایہ کار بھی پاکستان آرہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کالم میں انکشاف کیا کہ پاکستان میں اتنی سرمایہ کاری ہوگی کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد پاکستان ان ملکوں میں شامل ہوگا جہاں آنے میں لوگ خوشی محسوس کریں گے۔ انہوں نے اپنے کالم میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی مشکلات آہستہ آہستہ کم ہوتی جارہی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی میں سب سے اہم کردار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان جہاں بھی جاتے ہیں ان سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وہاں کا دورہ پہلے کرتے ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام سنہری حروف میں تحریر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں جس میں انہوں نے کہا کہ اب ہمیں اپنی سیاست اور طرزعمل کو بدل لینا چاہئے۔

FOLLOW US