Friday September 19, 2025

بھارتی بائولر کی پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک تباہ کن سوئنگ بائولنگ کا شاندار مظاہرہ

بھارتی بائولر کی پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک تباہ کن سوئنگ بائولنگ کا شاندار مظاہرہ

کراچی/ نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے مابین میچز میں کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی کی اپنی ہی ایک اہمیت ہوتی ہے۔دونوں ملکوں کے بلے بازہوں یا بائولر۔جوبھی اس بڑے میچ میں شاندار کارکردگی دکھائے گا۔ اس کا نام تاریخ کا سنہری کارنامہ بن جائے گا۔ 1986میں جاوید میاں داد کا چھکا ہو، یا1991میں عاقب جاوید کی ہیٹ ٹرک۔یاشاہد آفریدی کی دھواں دار بیٹنگ کرکے آخری وکٹ پر

ٹیم کو جتوانے کی کارکردگی۔یہ سب ایک ملکی اعزاز کے طور پر تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔تاہم یہ رپورٹ بھارتی لیفٹ آرم سوئنگ بائولر عرفا ن پٹھان کی 2006کی اس شاندار کارکردگی کے بارے میں ہے جو اس اعتبار سے منفرد ہےکہ انھوںنے ایک ٹیسٹ میچ کی ابتدا ہی میں ہیٹ ٹرک کر ڈالی اور پاکستان کے ابتدائی بلے باز سلمان بٹ ،یونس خان اور محمد یوسف اسطرح مسلسل آئوٹ ہوئے جب ٹیم کا مجموعی سکور ابھی صفر ہی تھا۔پہلے آئوٹ ہونے والے بلے باز سلمان بٹ تھے جو آئوٹ سوئنگ ہوتی ہوئی ایک گیند پراپنا شاٹ کنٹرول نہ کرسکے اور سلپ میں کھڑےہوئے راہول ڈریوڈ کو ایک آسان کیچ دے بیٹھے۔اس کی اگلی گیند پر یونس خان ایک انتہائی تیز ان سوئنگ پر وکٹوں کے بالکل سامنے گیند اپنے پیڈز پر کھا بیٹھے ۔امپائر سائمن ٹفل نے بلاجھجھک انگلی فضا میں بلند کردی جبکہ اس سے بالکل اگلی گیند پر محمد یوسف بھی ایک ان سوئنگ کا شکار ہوئے اور گیند بیٹ اور پیڈ کے درمیان سے راستہ نکالتی ہوئی سٹمپس پر جا لگی۔ ۔گزشتہ