شاہدآفریدی نے تباہ مچا دی بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں قومی آل رائونڈر کا شاندار ریکارڈ
ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مایہ ناز پاکستانی آل رائونڈ کرکٹرشاہد آفریدی کےلئے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کا موجودہ سیزن ایک بار پھر کئی کامیابیوں کا پیغام لےکر آیا ہے۔ آل رائونڈ کرکٹر نے آج کھیلے گئے ایک میچ میں کومیلا وکٹورینز کیجانب سے چٹاگانگ وائی کنگز کےخلاف تبا ہ کن بائولنگ کرتے ہوئے چار اوورز میںمحض10رنز دے کر2شکار کیے، ان کی اسی کارکردگی کی بنا پر کومیلا وکٹورینز نے
میچ میں7وکٹوں سےجیت لیا۔آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ،شاہد اب تک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے رواں سیزن کے 10میچز میں13.33کی اوسط سے15وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور بیٹنگ کرتے ہوئے123رنز بھی سکور کیے ہیں جن میں12چوکے اور8چھکے شامل ہیں ۔