پاکستان اور افغانستان میں قربتیں بڑھنے لگیں،طورخم بارڈرکو24گھنٹے کھولنے کافیصلہ کر لیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر وزیراعظم شہزاد ارباب کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں منعقدہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کےوژن کیمطابق آیندہ6ماہ میں طورخم بارڈرکو24گھنٹےکھولنےکافیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مشیر برائےاسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزارت
داخلہ،دفاع،کامرس،امورخارجہ کےسیکرٹریزاورسینیرافسران نے شرکت کی۔
خیبرپختونخوا کےوزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑااورسیکرٹری خزانہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔نادرا،فیڈرل بورڈ آف ریونیو،نیشنل لاجسٹک سیل کےسیکرٹریزاورسینیرحکام بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں بارڈرکھولنےکادورانیہ بڑھانےکےباہمی تجارت،عوامی روابط پراثرات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق طورخم بارڈرکھولنے کا دورانیہ بڑھانے سے متعلق اجلاس میں غور کیا گیا۔ وزیراعظم کےوژن کیمطابق آیندہ6ماہ میں طورخم بارڈرکو24گھنٹےکھولنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلہ پاک افغان تعلقات میں بہتری لانے کی جانب اہم قدم ہے۔ممکنہ سیکیورٹی کےحالات کے حوالے سے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر مشیر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اقدام سےپاکستان ،افغانستان کےدوطرفہ برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔اس مقصد کے لیے مشیرشہزادارباب نے تمام اسٹیک ہولڈرزکو تمام ترضروری اقدامات یقینی بنانےکی ہدایت کر دی۔