چھٹی کے دن پاکستان قیامت خیز سانحے سے لہولہان قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں ۔، خوفناک تفصیلات سامنے آگئیں
سرگودھا(آئی این پی) سرگودھا میں وین اور کار میں تصادم کے باعث 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقے78جنوبی میں وین اور کار میں تصادم ہوا،تصادم کے باعث 2افراد جاں بحق ہوگئے ،حادثے میں خواتین سمیت 8افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ادھر بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی
کان میں حادثے کے باعث 2 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ اتوار کو بلوچستان کے ضلع دکی میں مقامی کوئلے کی کان بیٹھ جانے کے باعث 2 کان کن جاں بحق ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے مزدوروں کو باہر نکالا اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی دکی میں کوئلے کی کان بیٹھ جانے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں ریسکیو آپریشن کے لیے جانے والے دو امدادی کارکن بھی شامل تھے۔