اپنی قریبی دوستوں سے بہت زیادہ بچ کر رہیں کیونکہ دوست تو آپ کے بھی ہوں گے او ر ایسا آپ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے
ممبئی(آئی این پی ) بھارتی شہر ممبئی میں پیسوں کے تنازعے پر پنٹو شرما نامی شخص نے اپنے دوست کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے فلش میں بہا دئیے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ساتھی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے اور اسے بیت الخلا میں بہانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم اور مقتول
کے درمیان مالی معاملات پر تنازعہ چل رہا تھا تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ ملزم متاثرہ شخص کے فلیٹ میں کیوں گیا تھا۔ملزم پنٹو شرما نے پولیس کو بتایا کہ جگڑے کے دوران گنیش کی ہلاکت پر میں گھبرا گیا تھا، جس کے بعد آرے سے گنیش کی لاش کے 200 چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کردئیے۔بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ 42 سالہ پنٹو شرما نے لاش کے چھوٹے ٹکڑے مقتول کے ہی بیت الخلا میں بہائے جبکہ لاش کا حصہ چلتی ٹرین سے باہر پھینکا تھا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سیوریج لائن میں ٹکڑے پھسنے کے باعث عمارت کے دیگر فلیٹس کی سیوریج لائنیں بھی بند ہوگئی جس کیلئے رہائشوں نے خاکروب کو بلایا تو صفائی کے دوران انسانی اعضا برآمد ہوئے جس کی اطلاع خاکروب نے ہی پولیس کو دی۔ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جینٹ باجبالی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ عمارت کے سیپٹک ٹینک (گٹر)سے بڑی تعداد میں انسانی اعضا برآمد ہوئے ہیں جنہیں فارنسیک لیب بھیج دیا گیا ہے۔