Wednesday January 22, 2025

سانحہ ساہیوال میں گرفتار ہونے والے چھ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ساتھ کیا ہوا، بڑی خبر آگئی

سانحہ ساہیوال میں گرفتار ہونے والے چھ سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ساتھ کیا ہوا، بڑی خبر آگئی

ساہیوال(آئی این پی ) سانحہ ساہیوال میں بڑی پیش رفت، گرفتار چھ سی ٹی ڈی اہلکاروں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا، گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ اگلے ہفتے کرائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں ملوث 6 سی ٹی اہلکاروں کو سیشن کورٹ میں جج کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نے انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد انھیں سینٹرل جیل ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔ساہیوال واقعے میں ملوث 16 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا جن میں سے صرف 6 کو گرفتار کیا گیا۔ آئندہ ہفتے گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ کرائی جائے گی۔

FOLLOW US