Friday September 19, 2025

کتنی بڑی ناانصافی ہے کہ۔۔ سرفراز احمد کو سنائی گئی سزا پر پاکستان کرکٹ بورڈ چیخ اٹھا

کتنی بڑی ناانصافی ہے کہ۔۔ سرفراز احمد کو سنائی گئی سزا پر پاکستان کرکٹ بورڈ چیخ اٹھا

جہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان سرفراز احمد کی چار میچوںمیں معطلی کے آئی سی سی کے فیصلے پر مایوسی کا اظہا رکر دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں پی سی بی کے ذرائع نے کہا ہے کہ آئی سی سی کے اپنے قوانین کے مطابق جب فریقین معاملات پر مفاہمت کر لیں تو سزا لاگونہیں ہوتی ۔ سرفراز احمد نے اپنی ٖغلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جنوبی افریقی کرکٹر فیلوکوایو سے ملاقات کرکے

اپنے رویے پر معافی بھی مانگی تھی۔اس کے بعد آئی سی سی کو اپنے فیصلے میں نرمی برتتے ہوئے اچھی مثال قائم کر نی چاہیے تھی تاہم معاملہ اس کے برعکس ثابت ہوا۔ واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو نسل پرستانہ کلمات کہنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے دو ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کےلئے معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔