Friday September 19, 2025

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دونوں ٹیموں کے بیٹنگ کرنے کے باوجود پورے دن وکٹ نہ گرنے کا 47 برس بعد دوسرا موقع

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دونوں ٹیموں کے بیٹنگ کرنے کے باوجود پورے دن وکٹ نہ گرنے کا 47 برس بعد دوسرا موقع

برج ٹاؤن (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دونوں ٹیموں نے بیٹنگ کی لیکن پورے دن ایک بھی وکٹ نہ گری، یہ 47 برس بعد ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا موقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے بیٹنگ کرنے کے باوجود پورے دن میں کوئی وکٹ نہ گری ہو، اس سے قبل 1972ء میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز دونوں ٹیموں کے بیٹنگ کرنے کے باوجود کوئی بھی وکٹ نہیں گری تھی۔