جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اوپنر تک تبدیل کس کس کو ٹیم سے نکالاجانے والا ہے ، بڑی خبر
لاہور(آئی این پی ) جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، پاکستانی سکواڈ میں سرفراز احمد (کپتان )،شعیب ملک، بابر اعظم ، آصف علی،فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان،حسن علی،عماد وسیم، محمد عامر صاحبزادہ فرحان،شاداب خان،شاہین شاہ آفریدی شعیب ملک اور عثمان خان
شنواری شامل ،فاسٹ با ئو لر محمد عامر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے پیسر وقاص مقصود پر ترجیح د یدی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اوپنر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے دس ٹیسٹ اور 19 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے امام الحق ابھی تک ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ڈیبیو نہیں کرپائے ہیںاور اب ان کا انتظارمزید لمبا ہوگیا ہے، ون ڈے سیریز کے بعد امام الحق، محمد رضوان اور شان مسعود وطن واپس آجائیں گے۔ اس سیریز میں بابر اعظم کی جگہ پاکستان کی اننگز کا آغاز فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان کریں گے جب کہ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حسین طلعت، آصف علی اور سرفراز احمد کھیلیں گے ،شاداب خان اور عماد وسیم آل رانڈرز کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جب کہ فاسٹ بالنگ کے شعبے کا بوجھ محمد عامر، حسن علی، فہیم اشرف، عثمان شنواری اور شاہین شاہ آفریدی پر ڈالا جائے گا ۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے میچز یکم، 3 اور 6 فروری کو کھیلے جائیں گے۔پاکستان اس وقت138پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہے اور اس سیریز کے نتائج کا اس کی پوزیشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔