Friday January 24, 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور عمرن خان میں کیا مماثلت ہے ؟ وہ راز جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہوگا

کیا آپ جانتے ہیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور عمرن خان میں کیا مماثلت ہے ؟ وہ راز جو آپ کو آج سے پہلے معلوم نہیں ہوگا

سینئر صحافی اور اینکرپرسن جنید سلیم نے قائداعظم اور عمران خان کی شخصیت میں سیاسی مماثلت بیان کردی،قائداعظم اور عمران خان دونوں ایماندار،صاف گواورطلسماتی شخصیت کی خصوصیات رکھتے ہیں،قائداعظم اور عمران خان دونوں سفارش کو بھی نہ پسند کرتے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی میں اپنے پروگرام میں بتایا کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح اور

عمران خان کے درمیان جو سیاسی مماثلت پائی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ دونوں کی ایمانداری کے حوالے سے دشمن بھی انگلی نہیں اٹھاسکے۔ آج تک نہ قائداعظم کی ایمانداری پرکوئی الزام عائد ہوا اور نہ ہی عمران خان پرکوئی الزام عائد ہواہے۔انہوں نے مزید کہاکہ قائداعظم اور عمران خان میں سیاسی رویوں کے حوالے سے جو دوسری بڑی مماثلت ہے وہ یہ کہ دونوں صاف گو انسان تھے۔قائداعظم اس بات کا خیال نہیں کرتے تھے کہ میرا یہ سچ ہے تودوسرے کو برا لگے گا یا اچھا لگے بلکہ وہ اس کے منہ پرکہہ دیتے تھے ۔ عمران خان بھی اسی لیے دوسروں کوبرا لگتے ہیں۔جنید سلیم نے کہاکہ تیسری مماثلت یہ ہے کہ دونوں کی شخصیت طلسماتی ہے۔قائداعظم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ قائداعظم کودیکھنے کیلئے ہی لاکھوں لوگ جمع ہوجاتے تھے۔یہی حال عمران خان کا ہے کہ انہیں بھی کرکٹ سے لیکرآج تک ہیروکادرجہ حاصل ہے۔اسی طرح دونوں میں ایک یہ مماثلت بھی ہے کہ دونوں سفارش کو نہ پسند کرتے ہیں۔

FOLLOW US