Sunday January 26, 2025

کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ ارمیلا نے کس انتہائی معروف مسلمان شخصیت سے شادی کی ؟وہ آج کل کہاں اور حال میں ہیں ؟تصاویر نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی

کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکارہ ارمیلا نے کس انتہائی معروف مسلمان شخصیت سے شادی کی ؟وہ آج کل کہاں اور حال میں ہیں ؟تصاویر نے سوشل میڈیا پر کھلبلی مچادی

ممبئی (نیو زڈیسک )بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ارمیلا کس نہیں یاد؟ شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ اچانک شادی کے بعد فلمی انڈسٹری سے غائب ہو گئیں ۔ بالی ووڈ اداکارہ اْرمیلا مٹونڈکر44 سال کی ہو گئیں ۔ چارفروری1974کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والی اْرمیلا نے اپنے کیریئر کا آغاز چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے 1980میں فلم ’’کل یوگ‘سے کیا تاہم بطور ہیروئن ان کی پہلی فلم 1991 میں ’’نرسمہا‘‘رہی۔اْرمیلا نے اپنے فلمی

کیریئر کے دوران رنگیلا،ستیہ اور جدائی نامی فلموں سے باکس آفس پر بیحد کامیابی سمیٹی۔ اس کے علاوہ کون،پیا رتونے کیا کیا، بھوت،اِک حسینہ تھی،تہذیب،پنجر،میں نے گاندھی کو نہیں مارا ،بس اِک پل اور قرض میں بھی اْرمیلا کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔گزشتہ برس ارمیلا کشمیری بزنس مین محسن اختر میر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

FOLLOW US