Sunday January 26, 2025

اپنی چھتیں ٹھیک کروالیں ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے ایک بار پھر موسلا دھارپیش گوئی کر دی

اپنی چھتیں ٹھیک کروالیں ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے ایک بار پھر موسلا دھارپیش گوئی کر دی

کراچی(نیو زڈیسک) اپنی چھتیں ٹھیک کروالیں ، محکمہ موسمیات نے شہریوں کیلئے ایک بار پھر موسلا دھارپیش گوئی کر دی ۔۔شہرقائد میں رات گئے بوندا باندی نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا، محکمہ موسمیات شہر میں بارش کے نئے سسٹم کی پیش گوئی کرچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے بونداباندی نے ایک بار پھر بارش کی امید پیدا کر

دی، محکمہ موسمیات انتیس اور تیس جنوری کو بارش کی پیشگوئی کرچکا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد رہے گا،میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے۔آج کوئٹہ، قلات، ژوب، بارکھان میں بارش کی توقع ہے جبکہ مری، دیر، چترال، گلگت، اسکردو، مظفرآباد میں برفباری کی پیشگوئی ہے۔بارش زحمت بن گئی، پھلوں اور سبزیوں کی ترسیل متاثر، قیمتوں میں اضافہ تربت اور کراچی میں بادل چھائے رہیں گے اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت بگروٹ اور کالام میں منفی بارہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی میں موسلادھار بارش ہوئی تھی، بارش کے بعد سڑکوں‌ پر سیوریج اور بارش کا پانی کھڑا ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں‌کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بعد ازاں شہری انتظامیہ کے بلدیاتی عملے نے لیاقت آباد اور غریب آباد انڈر پاس سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی کا معاملہ حل کیا۔

FOLLOW US