پاکستان میں دھماکہ ہو گیا سکیورٹی اہلکاروںکو نشانہ بنا دیا گیا
بنوں(آ ئی این پی )شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکہ جمعہ کی صبح کو سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں حوالدار پرویز اور اکبر خان نامی مقامی شخص زخمی ہوا دونوں زخمیوں کو
میرعلی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے دھماکہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دی ہے یاد رہے کہ جمعرات کے روز بھی شمالی وزیرستان کے میرانشاہ تحصیل میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا تھاجس کے نتیجے میں دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوئے تھے مقامی زرائع کے مطابق حسین احمد اور اسکی بہن دلراج بی بی جمعرات کے روز میرانشاہ تحصیل کے علاقہ تبی ٹول خیل میں اپنے گھر کے سامنے کھیل رہے تھے کہ اس دوران ان پر سڑک کے کنارے پہلے سے نصب شدہ بم پھٹ گیااور دونوں زخمی ہو گئے ۔