نبیل گبول کا کہنا ہے کہ نواز شریف مجھے حسنی مبارک کی طرح پنجرے میں نظر آ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی چینل کے ایک پروگرام میں نبیل گبول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک میں قانون سب کے لئے ایک جیسا ہوتا ہے۔ہمیں دوسرے ممالک سے سبق سیکھنا چاہئیے۔جن کا وزیر اعظم سائیکل پر بھی سفر کرتا ہے لیکن ہمارے ملک میں ایسا
نہیں ہوتا۔ ایسا پہلی بار ہو رہا ہے کہ ایک شخص ملک کا وزیر اعظم نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بھی اسی کی حکومت چل رہی ہے۔اگر نواز شریف کی جگہ کوئی پیپلز پارٹی کا لیڈر ہو اور اس پر کوئی کیس ہوتا تو کیس بعد میں چلتا اور گرفتاری پہلے ہوتی۔نبیل گبول کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی لیکن ان کا نام تا حال ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا اور نہ ہی مجھے ایسا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
اور لودھرا ں کا الیکشن جیتنے کے بعد سے تو مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا دماغ خراب ہو گیا ہے اور وہ سوچ رہے ہیں کہ اگلا الیکشن بھی وہی جیتیں گے۔لیکن مجھے نواز شریف ایک پنجرے میں نظر آ رہے ہیں اور ان اک انجام بھی حسنی مبارک والا ہو گا۔نبیل گبول کا کہنا تھا کہ مجھے نواز شریف مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کی طرح پنجرے میں نظر آ رہے ہیں لیکن موجودہ حکومت کی طرف سے جس طرح سے نواز شریف کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے اس کے خلاف بھی سپریم کورٹ کو ایکشن لینا چاہئیے۔