Wednesday November 27, 2024

عمران خان جنرل باجوہ سے مکمل طور پر خوش آرمی چیف کومزید کتنے سال توسیع ملنے والی ہے جاوید چودھری کا دھماکے دار انکشاف

عمران خان جنرل باجوہ سے مکمل طور پر خوش آرمی چیف کومزید کتنے سال توسیع ملنے والی ہے جاوید چودھری کا دھماکے دار انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار جاویدچودھری نے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان جنرل باجوہ کی بطور آرمی چیف خدمات میں تین سے پانچ سال تک کی توسیع کر سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی ایک اہم شخصیت سے اپنی ملاقات اور گفتگو کا احوال اپنےایک کالم میں بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں ” حکومتی پالیسیوں کوشدید تنقید کا نشانہ بناتےہوئےمیں نے ان سے کہا کہ آج مزدور سے لے کرایک سیٹھ تک ہر آدمی آپ کو گالیاںدے

رہاہے ۔اب لوگوں کو نواز شریف اور آصف زرداری اچھے لگنے لگے ہیں،لوگ عدلیہ،نیب اور اسٹیبلشمنٹ کے خلاف نعرے لگانے لگے ہیں۔لیکن آپ اس کے ساتھ ساتھ اگلی باری پر بھی نظریں جما کر بیٹھے ہیں،آپ کہتے ہیں کہ یہ پانچ سال بھی ہمارے ہیں اور اگلے بھی۔میں آپ کی بات پر کیسے یقین کر لوں؟۔وہ میری گفتگو سن کر ہنستے رہے اور جب میں خاموش ہوا تو بولے عمران خان نے ابھی اپنے کارڈ شو نہیں کیے یہ کارڈ جس دن شو ہو گئے آپ کو میری بات کا یقین آ جائے گا۔یہ سن کر میں مزید تپ گیا اور عرض کیا کہ جناب پورے ملک میں اس وقت کوئی کام نہیں ہو رہا۔بیوروکریسی فائل پر دستخط کرنے کو تیار نہیں۔آپ اپنی نالائقی اور ناتجربہ کاری کے ذریعے سے پورے ملک کو ڈھلوان پر لے آئے ہیں۔وہ مسکرائے اور میرا ہاتھ دبا کر بولے کہ عمران خان چھ ماہ میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو ایکسٹینشن دے دیں گے۔یہ نومبر 2019ء میں ریٹائر ہورہے ہیں۔یہ ایکسٹینشن کے بعد نومبر 2022ء تک بری فوج کے سربراہ رہیں گے۔عمران خان ان کے ساتھ بہت کمفرٹیبل ہیں۔جنرل باجوہ بھی کرکٹ کو بہت پسند کرتے ہیں یہ عمران خان کو بھی ہیرو سمجھتے ہیں،یہ اپنے ہیرو کو کبھی زیرو نہیں ہونے دیں گے،ملک میں پہلی بار سول اور ملٹری ایک پیج پر ہیں۔یہ اتحاد ملک کو پٹری پر لے آئے گا

FOLLOW US