پاکستانیوں کا سعودی عرب میں احتجاج ، سعودی پولیس نے بے غیرتی کی ساری حدود پھلانگی ڈالیں ، سیدھی گولیاں برسا دیں ، متعدد پاکستانیوں بارے لرزہ خیز خبر آگئی
ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کا سعودی عرب میں احتجاج ، سعودی پولیس نے بے غیرتی کی ساری حدود پھلانگی ڈالیں ، سیدھی گولیاں برسا دیں ، متعدد پاکستانیوں بارے لرزہ خیز خبر آگئی ۔۔ سعودی عرب کے صنعتی شہر الجبیل میں پاکستانی ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر الجبیل میں پاکستانی ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کر رہے تھے۔اس دوران ملازمین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے پاکستانی ملازمین پر سیدھی گولیاں چلائیں جس سے متعدد پاکستانی ملازمین زخمی
ہو گئے۔ سعودی پولیس نے متعدد پاکستانی ملازمین کو گرفتار بھی کر لیا۔پاکستانی ملازمین گذشتہ ایک سال سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی سفارتخانہ اس بات سے تاحال بے خبر ہے۔واضح رہے ا س سے قبل بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پاکستانی و دیگر ملازمین سراپا احتجاج ہیں، معروف کمپنی کی جانب سے ملازمین کو گزشتہ چار ماہ سے ادائیگی نہیں کی۔ البجیل کے علاقے میں ایک معروف کمپنی کے غیر مُلکی ملازمین نے کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کیا۔ ان ملازمین میں پاکستانی، بنگلہ دیشی اور دیگر ممالک کے باشندے شامل تھے۔ احتجاج میں شریک پانچ سو سے زائد ملازمین کا کہنا تھا کہ اُنہیں کمپنی کے رویئے کی وجہ سے بہت اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اُنہیں گزشتہ چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، اُن کی حالت فقیروں سے بھی بدتر ہو چکی ہے، جبکہ وطن میں موجود اُن کے اہلِ خانہ بھی قرضے مانگ مانگ کر گزارہ کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سعودی حکومت اس ساری صورتِ حال کا نوٹس لے۔ مظاہرین کے احتجاج کی وجہ سے سڑک پر دُور دُور تک ٹریفک جام ہو گیا تھا۔ جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم ملازمین کے آج کے احتجاج میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ۔پولیس اور ملازمین کے درمیان جھڑپ سے کئی پاکستانی ملازمین زخمی بھی ہو گئے۔